سالگرہ

0000-00-00

سالگرہ

12 اکتوبر 2025ء کو دنیا بھر میں اسماعیلی اپنے حاضر امام، پرنس رحیم آغا خان کی 54ویں سالگرہ منائیں گے ۔ یہ دن ہر مرید کو اس روحانی تعلق پر غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو اسے امامِ وقت سے جوڑے رکھتا ہے۔

تاریخ کے ہر دور میں اسماعیلی مسلمان ایک زندہ، موروثی امامِ وقت کی امامت میں رہے ہیں جو حضورِ نبی کریم ﷺ اور اُن کے اہلِ بیتؑ کی نسلِ پاک یعنی حضرت علیؑ اور حضرت بی بی فاطمہؑ کے نورانی سلسلے سے  ہیں ۔

12 اکتوبر 2025ء کو  عالمی جماعت اپنے حاضر امام، پرنس رحیم آغا خان کی 54ویں سالگرہ منائے گی ۔ ہمارے موجودہ امام، عالی مرتبت پرنس رحیم آغا خان، 1971ء میں جنیوا (سوئٹزرلینڈ) میں پیدا ہوئے، اپنے والد کے وصال کے بعد 53 سال کی عمر میں 50ویں امام کے طور پر منصبِ امامت پر فائز ہوئے۔

اا   فروری  کو اپنے تخت نشینی فرمان میں آپ نےاپنی زندگی  کو  جماعت کی روحانی و مادی فلاح و بہبود کے لیے  وقف کرنے کا عہد فرمایا ۔ آپ نے اپنے والد کے قائم کردہ متعدد اداروں کی قیادت سنبھال لی ہے، جن میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN)، انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز (IIS)، اور جماعت کے سماجی انتظامی ادارے شامل ہیں۔

آپ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی کے لیے AKDN کی کوششوں کے خاص طور پر سرپرستی کرتے  ہیں اور "ماحولیات و موسمیاتی کمیٹی" کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح آپ نے غربت کے خاتمے، تعلیم، تربیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بھی AKDN   اور اسماعیلی جماعتی اداروں کی کاوشوں میں نمایاں دلچسپی لی  اور رہنمائی فرمائی ہے۔

فروری 2025ء سے اب تک، حاضر امام پرتگال، قطر، موزمبیق، فرانس، کینیا، متحدہ عرب امارات، یوگنڈا، کرغز جمہوریہ اور مصر کے  دورے کر چکے ہیں اور ان ممالک میں  ںسرکاری ،سماجی اور  سول سوسائٹی کے  رہنماؤں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ان دوروں کا مقصد ان ممالک  سے اسماعیلی امامت کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور AKDN کے ذریعے محروم اور پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ اس دوران آپ نے فرانس، کینیا اور یوگنڈا کی جماعتوں سے بھی ملاقات فرمائی۔

حاضر امام کی سالگرہ کا دن اسماعیلیوں  کے لیے  اس خاص تعلق پر غور و فکر کرنے کا موقع ہے جو ہر مرید کو ان سے جوڑتا ہے۔ یہ دن جماعت  کے لیے امامت سے اپنی ، محبت، وفاداری اور عقیدت کے اظہار  کا دن ہے جو  اسماعیلی کمیونٹی کو متحد، مضبوط اور منظم بناتا ہے۔

سالگرہ خوشیالی مبارک!