مولانا حاضر امام کی مہاراشٹر کے ریاستتی رہنماؤں سے ملاقات
0000-00-00
مولانا حاضر امام نے دورۂ بھارت کے دوران ممبئی پہنچنے پر مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ جناب دیویندر فدنویس اور گورنر جناب جِشنو دیو ورما سے ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ اسماعیلی امامت، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN)، اور حکومتِ مہاراشٹر کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی، خاص طور پر ان شعبوں میں جو ریاست کی ترقیاتی ترجیحات سے متعلق ہیں۔
حاضر امام نے فرمایا:
"مہاراشٹر کئی برسوں سے بھارت میں اسماعیلی امامت اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے کام کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ ہم اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے اور ریاست بھر کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے اور ان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں مزید کردار ادا کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے منتظر ہیں۔"
اسماعیلی امامت کے ادارے انیسویں صدی سے بھارت میں موجود ہیں، جب یہ جماعتی ادارے قائم کیے گئے تھے۔ وقت کے ساتھ یہ ابتدائی ادارے بڑے قومی اداروں میں تبدیل ہو گئے۔ آج یہ ادارے اپنے مختلف پروگراموں اور خدمات کے ذریعے نوّے لاکھ سے زیادہ افراد تک پہنچتے ہیں۔ ان کا کام دیہی اور شہری ترقی، ثقافت، معاشی شمولیت، صحت، رہائش، ابتدائی بچپن کی نشوونما، تعلیم، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ جیسے شعبوں میں پھیلا ہوا ہے۔