مولانا حاضر امام کی البرٹا کی پریمیئر سے ملاقات

0000-00-00

مولانا حاضر امام کی البرٹا کی پریمیئر سے ملاقات

آج مولانا حاضر امام نے البرٹا کی پریمیئر، ڈینیئل اسمتھ، اور حکومت کے چند اعلیٰ نمائندوں سے ملاقات کی۔

حاضر امام اور پریمیئر اسمتھ نے باہمی دلچسپی کے امور اور آئندہ مل کر کام کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔ ان میں صحت کی سہولیات، رہائش، تعلیم اور افراد کو روزگار کے لیے تیار کرنے جیسے موضوعات شامل تھے۔

یہ ملاقات صوبۂ البرٹا اور اسماعیلی امامت کے درمیان 2012 میں ہونے والے تعاون کے معاہدے کو مزید فروغ دیتی ہے۔ جنریشنز کیلگری اور یونیورسٹی آف البرٹا بوٹینک گارڈن میں واقع آغا خان گارڈن، دونوں فریقوں کے اس تعاون کی واضح مثالیں ہیں۔

ملاقات کے بعد حاضر امام کو صوبائی وزراء اور جماعت کے نمائندوں سے ملنے کا موقع بھی ملا۔