مولانا حاضر امام کی تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ سے ملاقات
0000-00-00
اپنے دورۂ بھارت کے آخری مرحلے میں، مولانا حاضر امام نے تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ عزت مآب آنیریبل شری انومولا ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔
حاضر امام اور وزیرِاعلیٰ نے تلنگانہ میں باہمی تعاون کے مختلف مواقع پر گفتگو کی۔ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) ریاست میں اپنے کام کو مزید وسعت دے رہا ہے۔
حاضر امام نے فرمایا:
"میں اس تعاون کو بہت اہم سمجھتا ہوں جس کی بدولت ہم تلنگانہ کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے اور ان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں کردار ادا کر سکے ہیں۔
ثقافتی ورثے، تعلیم، صحت اور برادری کی ترقی جیسے شعبوں میں ہماری شراکت داری کا تجربہ اس تعلق کو مزید مضبوط بنانے کی اچھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ ہم مشترکہ ترقیاتی ترجیحات کے لیے تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔"
وزیرِاعلیٰ نے ریاست میں آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے کام کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر آغا خان اکیڈمی حیدرآباد کے ذریعے تعلیم کے شعبے میں AKDN کی خدمات کی تعریف کی۔
ان کی گزشتہ ملاقات جولائی 2024 میں ہوئی تھی، جب وزیرِاعلیٰ نے حاضر امام کی موجودگی میں قطب شاہی ہیریٹیج پارک کا افتتاح کیا تھا۔
قطب شاہی مقبروں کی بحالی کے منصوبے میں 106 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی 100 سے زیادہ تاریخی عمارتوں کی مرمت اور حفاظت کی گئی۔ یہ بھارت میں اب تک کیا جانے والا تاریخی ورثے کی حفاظت کا سب سے بڑا منصوبہ تھا۔