مولانا حاضر امام کی گجرات کے وزیرِاعلیٰ سے ملاقات

0000-00-00

مولانا حاضر امام کی گجرات کے وزیرِاعلیٰ سے ملاقات

اپنے دورۂ بھارت کے چوتھے دن، مولانا حاضر امام نے گجرات کے وزیرِاعلیٰ جناب شری بھوپیندر پٹیل سے ملاقات کی۔

جناب پٹیل کی قیادت میں گجرات نے قابلِ تجدید توانائی اور بایوٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کی ہے۔ ریاست نے کھیلوں کے میدان میں بھی عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے، جہاں کھلاڑیوں کے لیے بہتر سہولتیں اور جدید انفراسٹرکچر تیار کیا گیا ہے۔ اسی پیش رفت کے نتیجے میں گجرات کو 2030 کے 24ویں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

بعد ازاں، مولانا حاضر امام نے گاندھی نگر میں تیسرا دیدار عطا فرمایا۔ راجکوٹ ہیڈکوارٹرز جماعت خانے کے مکھی صاحب نے شمالی سوراشٹرا کی جماعت کی جانب سے بیعت پیش کی۔

ملک بھر میں جماعت کے افراد نے رضاکارانہ طور پر یہ عہد کیے ہیں کہ وہ خدمتِ خلق میں حصہ لیں گے، بزرگوں کا خیال رکھیں گے، ماحول کی حفاظت کریں گے، اور اپنی مسلسل تعلیم اور سیکھنے پر توجہ دیں گے۔

یہ عہد حاضر امام کو تحفے کے طور پر پیش کیے گئے۔ یہ ایک علامتی یاددہانی تھی کہ جماعت اپنے روزمرہ کے عمل میں امام کی ہدایات کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم پر قائم ہے۔