مولانا حاضر امام کی رائیڈو ہال میں میزبانی
0000-00-00
کینیڈا کی گورنر جنرل، ہر ایکسیلنسی میری سائمن (Mary Simon) ، اور ان کے شوہر ہِز ایکسیلنسی جناب وِٹ فریزر Whit Fraser نے گزشتہ روز اوٹاوا کے رائیڈو ہال میں مولانا حاضر امامؑ کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیے کی میزبانی کی ۔ اِس تقریب میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم Mark Carney اور ملک کے بہت سے موجودہ اور سابق رہنما شریک ہوئے۔
حاضر امامؑ کے کینیڈا کے پہلے سرکاری دورے کے سلسلے میں منعقدہ اِس تقریب نے کینیڈا اور اسماعیلی امامت کے درمیان قائم طویل المدتی تعلقات میں ایک نمایاں سنگِ میل کی حیثیت حاصل کی، جو مشترکہ اقدار اور ایک بہتر دنیا کی تشکیل کے پائیدار عزم پر مبنی ہیں۔
اس شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے حاضر امام نے فرمایا:
“میرے مرحوم والد، جنہیں آپ میں سے اکثر بخوبی جانتے تھے، کینیڈا، اس کی عوام اور اس کی اَقدار میں گہرا یقین رکھتے تھے۔ وہ احترام، )انسانی) وقار اور تکثیریت کے اُصولوں کے لیے کینیڈا کے مستقل عزم کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ یہ ہمارا ارادہ ہے کہ اس تعلق کو مزید مضبوط اور تعمیر کیا جائے اور ہم مل کر امامت کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔”
پچھلی پانچ دہائیوں میں ، اِس شراکت داری نے استعداد سازی، معاشی ترقی اور سِول سوسائٹی کو تقویت دینےمیں نمایا ں نتائج حاصل کیے ہیں خاص طور پر دنیا کے سب سے پیچیدہ اور چیلنجنگ علاقوں میں۔
گورنر جنرل میری سائمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی تقریب میں موجود بہت سے افراد نے اپنی زندگیاں امن اور تکثیریت کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی ہیں، اور یہی اقدار کینیڈا کی اسماعیلی کمیونٹی میں بھی نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں یہ مشترکہ اقدار استحکام کا باعث ہیں۔ اس دوستی اور شکر گزاری کے لیے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دن کے آغاز میں، وزیرِ اعظم مارک کارنی اور حاضر امام ؑنے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں رہائش، معاشی ترقی اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں نئی شراکت داریوں کی تفصیلات بیان کی گئیں، جو مستقبل میں مضبوط تعاون کے دروازے کھولتا ہے۔