مولانا حاضر امام نے ممبئی میں دیدار عطا فرمایا
0000-00-00
مولانا حاضر امام نے گزشتہ روز مغربی بھارت کی جماعت کو ممبئی میں دیدار عطا فرمایا۔
درخانہ کے مکھی صاحب نے مغربی بھارت کی جماعت کی جانب سے امام کو بیعت پیش کی۔
بعد میں حاضر امام کو “کشتیِ ہدایت” کے عنوان سے ایک فن پارہ پیش کیا گیا جو حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا تھا۔ اس میں دوبارہ استعمال کی گئی لکڑی اور ہاتھ سے کڑھے ہوئے کپڑے سے بنائی گئی ایک کشتی شامل تھی۔ اس کے گرد کاغذ کی چھوٹی چھوٹی کشتیاں رکھی گئی تھیں، جن پر طلبہ نے حاضر امام کی ہدایات کے بارے میں اپنے خیالات لکھے تھے۔
دن کے آغاز میں مولانا حاضر امام نے ممبئی کے درخانہ کا بھی دورہ فرمایا۔
ممبئی کا درخانہ دنیا میں آج بھی موجود قدیم ترین جماعت خانے کی عمارتوں میں سے ایک ہے۔ یہ 1848 میں قائم ہوا تھا اور دنیا کا پہلا جماعت خانہ تھا جسے درخانہ کا درجہ دیا گیا۔ مولانا حسن علی شاہ نے 1870 میں اسے یہ مقام عطا فرمایا۔
یکم ستمبر 1885 کو درخانہ میں مولانا سلطان محمد شاہ کی تخت نشینی کی تقریب ہوئی تھی۔ اس دن ہمارے 48ویں امام جس تخت پر تشریف فرما ہوئے تھے، وہ آج بھی وہاں موجود ہے۔