مولانا حاضر امام نے کیلگری کی جماعت کو دیدار سے نوازا

0000-00-00

مولانا حاضر امام نے کیلگری کی جماعت کو دیدار سے نوازا

مولانا حاضر امام نے کیلگری کے بی ایم او سینٹر میں ایڈمنٹن اور پریریز کی جماعتوں کو دو دیدار عطا فرمائے۔ حاضر امام کے ساتھ ان کے فرزندان، پرنس عرفان اور پرنس سنان بھی تھے۔

کیلگری ہیڈکوارٹر جماعت خانہ کے مکھی صاحب نے، صبح کے سیشن میں، کیلگری جماعت کی جانب  سے امام کی خدمت میں بیعت پیش کی۔

بعد ازاں حاضر امام کو “اقرا: علم اور دانائی کی زندہ لائبریری” کے عنوان سے ایک آرٹ انسٹالیشن پیش کی گئی۔ یہ حاضر امام کی اس رہنمائی سے متاثر تھی کہ پڑھنا انسان میں دوسروں کے لیے سمجھ اور ہمدردی پیدا کرتا ہے۔ لکڑی کی کتابوں کی الماری میں اصل کتابیں، کپڑے اور تاریخی اشیا  ءشامل تھیں، جو جماعت کے مختلف پس منظر اور تنوع کو ظاہر کرتی تھیں۔

دوپہر کے سیشن میں ایڈمنٹن ہیڈکوارٹر جماعت خانہ کے مکھی صاحب نے ایڈمنٹن، لیتھ برج، مانیٹوبا اور سسکیچیوان کی جماعتوں کی جانب سےامام کی خدمت میں بیعت پیش کی۔

بعد میں حاضر امام کو “رحمت کے قطرے” کے عنوان سے ایک آرٹ انسٹالیشن پیش کی گئی۔ یہ حاضر امام کی ،نسلوں کے درمیان ایک دوسرے کی دیکھ بھال سے متعلق رہنمائی سے متاثر تھی۔ اس میں کمیونٹی آرٹ پر مبنی تصاویر کا ایک بڑا مجموعہ، جس میں  پچاس بارش کے قطرے شامل تھے جو نوجوانوں کے خدمت اور خیال رکھنے کے عہد کی نمائندگی کرتے تھے، اور ان کے ساتھ بزرگوں کے دانائی بھرے الفاظ بھی تھے۔ درمیان میں بارش کے ایک قطرے کی علامت رکھی گئی تھی، جو اللہ کی رحمت کو ظاہر کرتی تھی۔