مولانا حاضر امام نے مونٹریال جماعت کو اپنے دیدار سے نوازا

0000-00-00

مولانا حاضر امام نے مونٹریال جماعت کو اپنے دیدار سے نوازا

مولانا حاضر امام نے 26 مارچ کو نوجوانوں کو ملاقات کی شرف بخشی اور 27 اور 28 مارچ کو کیوبیک اور اس کے گرد و نواح کی جماعت کو اپنے دیدار سے نوازا۔

نوجوانوں سے ملاقات کے بعد،  مولانا حاضر امام کی خدمت میں ایک فن پارہ پیش کیا گیا، جسے بڑھئیوں نے تیار کیا اور نوجوان فنکاروں نے  مختلف رنگوں سے اسے  سجایا  تھا۔ یہ تخلیق، جس کا عنوان “اوپن ڈور” ہے، مولانا حاضر امام کی ہدایات  سے اخذ کردہ  تصورات کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ کینیڈا بھر کے نوجوانوں کی ڈیجیٹل پیشکشیں بھی شامل ہیں، جن میں وہ اُس علم کا ذکر کرتے ہیں جو وہ حاصل کر رہے ہیں اور یہ کہ وہ علم کس طرح ایک دوسرے کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھول سکتا ہے۔

دیدار گاہ  کے مقام پر، مولانا حاضر امام نے “ Illuminated Threads ” کے  نام سے نصب کردہ فنی شاہکار  کا بھی دورہ کیا۔  اس شاہکار کی تیاری و تکمیل کے لیے کینیڈا بھر کی  جماعت کے  3,700 سے زائد ارکان کی طرف سے  روایتی کپڑوں کے  کترن  پیش   کیے گیے تھے۔ اس تنصیب میں چار ستون ہیں، جو مختلف ثقافتی روایات، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، ایران اور شام کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ اس کا مرکزی حصہ ایک متحد کینیڈین جماعت کی عکاسی کرتا ہے، جس میں بین المذاہب خاندان بھی شامل ہیں۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران،  تیاریوں اور تقریبات کے سلسلے میں ان تمام ثقافتوں کو موسیقی، رقص اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے نمایاں کیا گیا، تاکہ جماعت کے افراد ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور باہمی روابط کو فروغ دے سکیں۔