مولانا حاضر امام کی بھارت سے روانگی
0000-00-00
مولانا حاضر امام نے حیدرآباد سے روانگی سے قبل، جنوبی بھارت کی جماعت کو دیدار سے نوازا ، یوں بھارت کا سات روزہ تاریخی دورہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
آج دوپہر ہونے والے دیدار کے دوران، حیدرآباد ہیڈکوارٹرز جماعت خانے کے مکھی نے جنوبی بھارت کی پوری جماعت کی طرف سے بیعت پیش کی۔
اس موقع پر حاضر امام کی خدمت میں "چھتر چھایا" پیش کی گئی، جس کا مطلب ہے "حفاظتی سائبان"۔ اس سائبان پر جماعت کی جانب سے امام کی رہنمائی اور سرپرستی پر شکرگزاری کے پیغامات درج تھے۔
گاندھی نگر، ممبئی اور حیدرآباد میں ہونے والے دیداروں کی تیاری میں ایک بات مشترک تھی: ماحول پر کم سے کم اثر ڈالنا۔ حاضر امام کو ایک فن پارہ پیش کیا گیا جس میں وہ اشیاء دکھائی گئیں جو پائیدار اور ماحول دوست انتخاب کے نتیجے میں استعمال ہوئیں۔ انہی اشیاء سے جڑیں پھوٹتی دکھائی گئیں، جو آہستہ آہستہ ایک برگد کے زندہ درخت کی شکل اختیار کرتی ہیں اور یہ درخت جان بوجھ کر ادھورا چھوڑا گیا، گویا یہ جماعت کے لیے ایک دعوت ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔
تلنگانہ کے وزیر برائے پبلک انٹرپرائزز اور اقلیتی بہبود، محمد اظہر الدین، دیگر ریاستی حکام اور جماعتی رہنماؤں کے وفد نے حاضر امام کو الوداع کہا۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حاضر امام نے بھارت کے صدر، نائب صدر اور وزیراعظم کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران جماعت کو تین شہروں میں چھ دیدار اور ایک ادارہ جاتی استقبالیہ تقریب کا شرف حاصل ہوا۔ یہ تاریخی دورہ سب کے دلوں ہمیشہ میں یادگار رہے گا۔