مولانا حاضر امام نے شکاگو میراتھن میں شرکت کر کے اپنی سالگرہ منائی

0000-00-00

مولانا حاضر امام نے شکاگو میراتھن میں شرکت کر کے اپنی سالگرہ منائی

12 اکتوبر 2025ء، بروزاتوار ، مولانا حاضر امام نے اپنی سالگرہ کے موقع پر دنیا کی سات بڑی میراتھنز میں سے ایک — شکاگو میراتھن — میں شرکت کرتے ہوئے 26.2 میل (42.2 کلومیٹر) کا فاصلہ پانچ گھنٹے سے کچھ کم وقت میں طے کر لیا۔

مولانا حاضر امام نے  جماعت کے اراکین کی میراتھن میں شرکت پر مسرت کا اظہار فرمایا اور اُن اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرنے کی ہدایت  فرمائی ۔ ساتھ ہی اُنہوں نے جماعت کےاُن تمام افراد کا بھی شکریہ ادا فرمایا جنہوں نے راستے میں موجود ہو کر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

اپنے حالیہ فرامین میں، حاضر امام نے جماعت کو جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور روزمرہ زندگی میںمتحرک رہنے  کی ترغیب دی ہے۔

آپ نے نیروبی، کینیا میں دیدار کے موقع پر فرمایا:

"ہر روز ورزش یا  متحرک  رہنےحرکت کے لیے کچھ وقت نکالیے، اور جب موقع ملے تو کھیلوں میں حصہ لیجیے۔چاہے آپ عمر کےکسی بھی حصے میں ہوں  یا  کتنے ہی مصروف ہوں ، ہر شخص زیادہ متحرک رہنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ یہ آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت، دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔"

اپنی بے شمار ذمہ داریوں کے باوجود، حاضر امام خود بھی صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرتے ہیں۔ آپ سر فِنگ اور لمبی دوڑوں (distance running) سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 2024ء میں آپ نے برلن میراتھن بھی کامیابی سے مکمل کی تھی۔

میاراتھن کو  لمبی دوڑوں میں برداشت اور عزم  کی بلند ترین آزمائش سمجھا جاتا ہے ۔ یہ جسمانی طاقت، ذہنی استقامت، اور حکمتِ عملی پر مبنی رفتار کا  امتحان ہے، جس کے لیے ہفتوں کی سخت تربیت، متوازن غذائیت، اور آرام ضروری ہوتا ہے۔ تاہم، طویل دوڑ ایک ایسی سرگرمی ہے جو عام لوگوں کے لیے بھی قابلِ رسائی ہے ۔ اس کے لیے کسی خاص سامان یا جگہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔دنیا کے بڑے میراتھون مقابلوں میں  50,000 سے زائد تک شرکاء  شامل ہوتے ہیں، جن میں ماہر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ  شوقیہ دوڑنے والے بھی شامل ہوتے ہیں۔

ہر سال اکتوبر میں منعقد ہونے والی شکاگو میراتھن عالمی  ایتھلیٹکس کیلنڈر کا ایک نمایاں ایونٹ ہے۔ اس کا آغاز گرینٹ پارک سے ہوتا ہے اور یہ میراتھن  شہر کے شمالی، مغربی اور جنوبی علاقوں سے گزرتا ہوا جھیل مِشیگن کے کنارے واقع ڈاؤن ٹاؤن شکاگو پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔

1977ء میں  اپنے آغاز   کے بعد یہ دوڑ اپنے ہموار راستے ، اور مقامی کمیونٹی کے تعاون کی بدولت تیزی سے مقبول ہوئی ہے۔ ہر سال تقریباً 12,000 رضاکار راستے میں دوڑنے والوں کی مدد کرتے ہیں، جبکہ یہ ایونٹ 200 سے زائد قومی و عالمی فلاحی اداروں کے لیے عطیات جمع کرتا ہے۔ گزشتہ سال اس میراتھن نے 30 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی رقم  200  قومی اور بینالاقوامی فلاحی اداروں نے ریکارڈ عطیہ کے طور پر جمع کی۔

مولانا حاضر امام کی شکاگو میراتھن میں شرکت نہ صرف ایک جسمانی کامیابی ہے بلکہ صحت مند طرزِ زندگی، نظم و ضبط، اور استقامت کی عملی مثال بھی ہے۔