مولانا حاضر امام کی ممبئی میں ادارہ جاتی استقبالیے میں شرکت

0000-00-00

مولانا حاضر امام کی ممبئی میں ادارہ جاتی استقبالیے میں شرکت

گزشتہ شام مولانا حاضر امام نے بھارت بھر سے آئے ہوئے جماعتی اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی اور جماعت اور وسیع تر معاشرے کی خدمت میں ان کی لگن اور محنت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسماعیلی کونسل برائے انڈیا کے صدر، آصف پوربندروالا نے حاضر امام کا اس تقریب میں استقبال کیا اور خدمت کے شرف اور اس سے حاصل ہونے والے تجربات کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے کہا، "برسوں کے تجربے سے ہم نے یہ سیکھا ہے کہ کوئی بھی ادارہ محض ایک عمارت، ایک پروگرام یا ایک نظام سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔ اس کی اصل طاقت اس کے لوگوں میں، اس کی اقدار میں، اس اعتماد میں ہے جو اسے حاصل ہوتا ہے، اور سب سے بڑھ کر جماعت کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی اس کی صلاحیت میں پوشیدہ ہوتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہمارا عہد یہ ہے کہ ہم ہر ادارے کو اس سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جائیں جس حالت میں ہمیں ملا تھا، تاکہ ہمارے بعد آنے والے ہم سے بھی آگے بڑھ سکیں۔"

حاضر امام نے ان رہنماؤں اور رضاکاروں کے لیے اپنی محبت اور تحسین کا اظہار کیا جو جماعت کی تاریخ میں ایک دیرینہ روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

حاضر امام نے فرمایا،

 "میں سب سے پہلے آپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، اس کام کے لیے جو آپ جماعت کی بہبود کے لیے کرتے ہیں، ان قربانیوں کے لیے جو آپ اپنے خاندان کے وقت میں سے اور کام سے چھٹی لے کر دیتے ہیں۔ یہ ہماری جماعت کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے اور یہ ان نعمتوں میں سے ایک ہے جو ہمیں حاصل ہیں۔۔۔ میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"