مولا نا حاضر امام کی کینیا تشریف آواری

0000-00-00

مولا نا حاضر امام کی کینیا تشریف آواری

مولا نا حاضر امام آج دوپہر نیروبی، کینیا پہنچے۔ یہ دورہ کینیا کے صدر عزت مآب ولیم روٹو، کی دعوت پر ہے۔

آپ کا استقبال معزز موسالیہ مداوادی، پرائم کیبنٹ سیکرٹری اور سیکرٹری برائے خارجہ امور اور معزز عدن بَرے دُوآلے، سیکرٹری برائے صحت نے کیا۔ امین موجی، نمائندہ اے کے ڈی این برائے کینیا اور شمیرہ دوست محمد، صدر اسماعیلی کونسل برائے کینیا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جماعتی رہنماؤں کے ایک وفد نے ، بوٹسوانا، برونڈی، ایسواتینی، نمیبیا، روانڈا، جنوبی افریقہ اور کینیا  کی جماعت کی جانب سے مولا نا حاضر امام کا استقبال کیا ۔

نیروبی میں  درخانہ کے سامنے جماعت خوشی سے دمکتے چہروں اور لہراتے جھنڈوں کے ساتھ سڑکوں پر قطار در قطار کھڑی تھی تاکہ حاضر امام کے قافلے کا استقبال کر سکے۔ اس سلسلے میں تیاریاں کئی ہفتوں سے جاری تھیں اور رضاکار دن رات محنت کر رہے تھے تاکہ سب کے لیے ایک بامعنی اور خوشگوار تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔

اپنے اس دورے کے دوران، حاضر امام صدر روٹو اور کینیا کی حکومت کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور کینیا کی حدود میں رہنے والی جماعت کو دیدار کی سعادت عطا فرمائیں گے۔