مولانا حاضر امام کی حیدرآباد میں تشریف آوری
0000-00-00
آج دوپہر مولانا حاضر امام حیدرآباد تشریف لائے۔ تلنگانہ کے وزیر برائے پبلک انٹرپرائزز اور مائنوریٹی ویلفئر، جناب محمد اظہرالدین؛ تلنگانہ مائنوریٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کے وائس چیئرمین اور صدر، جناب محمد فہیم الدین قریشی؛ دیگر ریاستی حکام اور جماعتی رہنماؤں کے ایک وفد نے آپ کا استقبال کیا۔
پہنچنے کے بعد مولانا حاضر امام نے تلنگانہ کے گورنر، عزت مآب شری شیو پرتاپ شکلا سے ملاقات کی۔
گورنر شکلا نے اس سال کے آغاز میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد عوامی خدمت کے کاموں، جیسے خون کے عطیے اور رضاکارانہ خدمت، کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے زیرِاہتمام عالمی یومِ ریڈ کراس اور عالمی یومِ تھیلیسیمیا کی تقریبات میں بھی شرکت اور خطاب کیا ہے۔
کل مولانا حاضر امام جنوبی بھارت کی جماعت سے ملاقات فرمائیں گے۔