مولانا حاضر امام نے سنگاپور اور آسٹریلیا کے دوروں کا اعلان کیا

مولانا حاضر امام نے سنگاپور اور آسٹریلیا کے دوروں کا اعلان کیا

جنوری 2027 میں مولاناحاضر امام سنگاپور اور آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے۔

دنیا بھر کی جماعت خانوں میں پڑھی جانے والی ایک تعلیقہ مبارک میں مولانا حاضر امام نے فرمایا کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دائرۂ عمل میں آنے والی اپنی جماعتوں سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

حاضر امام سنگاپور میں اسماعیلی کلچرل سینٹر کی سنگِ بنیاد کی تقریب کی صدارت بھی فرمائیں گے۔

حاضر امام نے ہدایت فرمائی ہے کہ وہ اس دورے کے دوران اپنی توجہ مذکورہ علاقوں میں مقیم جماعتوں پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔  آپ  کی خواہش ہے کہ اس دورے کے دروان دنیا کے دیگر ممالک سے جماعت کے ارکان ان شہروں کا سفر نہ کریں جہاں حاضر امام جنوری 2027 میں تشریف لے جائیں گے۔