مولانا حاضر امام نے پاکستان کے سرکاری دورے کا اعلان کیا

0000-00-00

مولانا حاضر امام نے پاکستان کے سرکاری دورے کا اعلان کیا

حکومتِ پاکستان کی دعوت پر، مولانا حاضر امام 20 سے 26 مئی 2026 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ گلگت بلتستان اور چترال میں مقیم جماعت سے ملاقات کریں گے اور اسلام آباد میں حکومتی عہدیداران سے بھی ملیں گے۔

دنیا بھر کی جماعت خانوں میں پڑھے جانے والے ایک تعلیقہ مبارک میں، حاضر امام نے فرمایا کہ وہ مستقبلِ قریب میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ جنوبی اور وسطی پاکستان میں مقیم اپنی جماعت سے بھی ملاقات کر سکیں۔

پاکستان کے شمالی علاقوں میں جماعت پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنے کے پیشِ نظر، حاضر امام کی خواہش ہے کہ پاکستان کے دیگر علاقوں یا بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے جماعت کے اراکین اس دورے کے دوران ان علاقوں کا سفر نہ کریں۔