گریٹر مونٹریال میں جماعت خانے کی سنگ بنیاد کی تقریب ،جماعت کے لیے ایک نئے باب کا آغاز

0000-00-00

گریٹر مونٹریال میں جماعت خانے کی سنگ بنیاد کی تقریب ،جماعت کے لیے ایک نئے باب کا آغاز

آج صبح، مولانا حاضر امام نے لاوَل جماعت خانے کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت فرمائی، جو کہ ایک نئی جگہ ہے اور جو گریٹر مونٹریال میں اسماعیلی جماعت اور وسیع پیمانے پر مقامی کمیونٹیز کو خدمات مہیا کرے گا۔ اس تقریب نے مقامی کمیونٹی اور شہری رہنماؤں کو یکجا کیا، تاکہ ایک ایسے منصوبے کی تعمیر کے آغاز کو منایا جا سکے جو کئی برسوں کی تیاری کا ثمر ہے۔

لاوَل جماعت خانے  کو ایک جدید، ماحول دوست (نیٹ زیرو) کمیونٹی سینٹر اور جماعتی مرکز کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی تیاری شہرِ لاوَل، مقامی رہائشیوں اور کمیونٹی کے مختلف نمائندوں سے مشاورت کے ساتھ عمل میں آئی ہے۔ اس میں ثقافتی پروگراموں، انڈور کھیلوں ، فنونِ لطیفہ اور شہری مکالمے کے لیے مخصوص جگہیں شامل ہوں گی۔

یہ عمارت جدید طرزِ تعمیر، خصوصاً لکڑی کے جدید استعمال (mass timber) اور توانائی بچانے والے اصولوں (Passive House) کے مطابق تعمیر کی جا رہی ہے، تاکہ اسے مکمل طور پر توانائی کے لحاظ سے خود کفیل بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی اس کی لینڈ اسکیپکو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ مقامی ماحول اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ ملے۔ یہ منصوبہ، ایک ایسی  جگہ کو ،جو پہلے خالی تھی،  ایک پائیدار اور نمایاں کمیونٹی مرکز میں تبدیل کر دے گا۔

کینیڈا میں کیوبیک ایک ایسا علاقہ ہے جہاں  بڑی تعداد میں  اسماعیلی آباد  ہیں، جن میں سے بہت سے افراد 1970 کی دہائی میں یہاں آ کر آباد ہوئے ہیں۔ گزشتہ پچاس برسوں میں یہ کمیونٹی کاروبار، عوامی خدمت اور فنون کے میدانوں میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے کینیڈا کی شہری زندگی  کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔خاص طور پر لاوال میں اس کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی موجودگی نے ایک مستقل اور مخصوص مرکز کے قیام کو عملی اور بروقت بنا دیا ہے۔

نیلاب فیروز، صدر اسماعیلی کونسل برائے کیوبیک و میری ٹائمز نے کہا:

"آج کیوبیک میں اسماعیلی کمیونٹی معاشرے کے ہر شعبے میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ ہماری جماعت اس صوبے کی ثقافتی، معاشی اور سماجی ترقی میں بامعنی حصہ ڈال رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری کمیونٹی میں کاروباری شخصیات، اساتذہ، طبی ماہرین، سرکاری ملازمین اور باشعور شہری شامل ہیں جو کہ بہت با عمل شہری بھی ہیں۔"

لاوَل جماعت خانہ اسماعیلیوں کے لیے  اجتماع اور روحانی غور و فکر  کی جگہ ہوگی۔ تاہم یہ وسیع تر ترقی سب کے لیے  کھلی ہوگی۔  یہاں کمیونٹی پروگرامز، ثقافتی تقریبات اور مکالمے کے مواقع اس انداز میں ترتیب دیے جائیں گے کہ لاوَل شہر کے  تمام رہائشیوں  کے لیے  خوش آمدید  پر مبنی احساسات کا باعث بنے۔  اس کا مقصد ایک ایسے جگہے     کی تعمیر کرنا ہے  جس کا  اس جگہ کی تعمیر کرنے والی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ اس  کے گرد و نواح کے علاقے کے ساتھ بھی  گہرا تعلق ہو۔

کینیڈا کے وزیر خزانہ و نیشنل ریونیو، فرانسوا-فلپ شیمپین نے کہا کہ:

"  آج ہم محض  ایک عمارت کی سنگِ بنیاد نہیں رکھ رہے یا کنکریٹ ڈالنے کا کام نہیں کر رہے ہیں، بلکہ  ہم نسلوں اور ثقافتوں کے درمیان ایک رابطے کا پُل تعمیر کر رہے ہیں ۔ یہ  ایک  پُر عزم  منصوبہ ہے، جو  اسماعیلی کمیونٹی کی اُن اعلیٰ خصوصیات کا مظہر ہے جو  وہ پچھلے پچاس سالوں کے دوران  شمولیت،جدّت، خدمت اور تکثیریت  کی صورت میں اپنے ساتھ  کیوبیک اور کینیڈا  کی طرف لے کر آئے ہیں۔"

اس تقریب میں جماعت کے قومی و صوبائی   لیڈرز،  والنٹیئرز  اور معاونین بھی شریک تھے۔ اپنے خطاب میں مولانا حاضر امام نے اس منصوبے کی اب تک کی پیش رفت پر سب کا شکریہ ادا کیا اور اس کی تکمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔

آپ  نے فرمایا کہ:

"ہم  آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں  آپ نے  وہ کام انجام دیا ہے  جو ہماری کمیونٹی کو انجام دینا چاہیئے،  یعنی معاشروں کو بہتر بنانا، خدمت کرنا، اور جن معاشروں میں ہم رہتے ہیں  ان میں  گونا گونی کو فروغ دینا۔ "